عظمیٰ نیوز ڈیسک
سرینگر// امریکی ڈیجٹل کمپنی ویسٹرن ڈیجٹل سٹوریج کے کشمیری نڑاد ڈائریکٹر خالد وانی نے ڈاٹا سٹوریج کو دنیا میں تیل کے برابر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے طلاب ذہین ہے۔سرینگر میں ویسٹرن ڈیجٹل کے سنیئر ڈائریکٹر برائے بھارت و مشرقی ایشا خالد وانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری طلاب کو اس میدان میں اپنی قسمت آزمائی کرنی چاہے اور روایتی شعبہ جات سے ہٹ کر دیگر شعبہ جات میں جموں کشمیر کا نام روشن کرنا چاہے۔ خالد وانی نے کہا کہ اپنے دورے کے دوران انہوں نے این آئی ٹی میں طلاب سے ملاقات کی، جس کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ کشمیری طلاب کافی ذہین ہے تاہم انہیں پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جہاں وہ اپنی قابلیت کے جواہر دکھا سکتے ہیں۔
ویسٹرن ڈیجیٹل ایک آزاد سٹوریج بنانے والی امریکن کمپنی اور سین ڈسک کی حقیقی برانڈ ہے۔انکا کہنا تھا کہ ڈیٹا جنریشن کی وجہ سے سٹوریج کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔ وانی نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی نے ڈیٹا کی تخلیق اور استعمال میں تیزی سے اضافہ کیا ہے، آئی ڈی سی کا اندازہ ہے کہ 2025 تک ڈیٹا کی مقدار 163 زیٹا بائٹس تک پہنچ جائے گی۔ ڈیٹا کے اس بڑھتے ہوئے بہاو ¿ کا براہ راست نتیجہ متحرک سٹوریج کے حل کی مانگ میں اضافہ ہے جو صارفین اور کاروباری اداروں کو ان کی اگلی نسل کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ویسٹرن ڈیجٹل کے سنیئر ڈائریکٹر برائے بھارت و مشرقی ایشا خالد وانی نے کہا کہ آج، صارفین اپنی ضروریات کے مطابق مختلف قسم کے اسٹوریج حل چاہتے ہیں۔