عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جوائنٹ ٹریڈرس ایسوسی ایشن لال چوک سرینگراورایکویٹاس سمال فائنانس بینک لمٹیڈ کے ایک وفد کل لیفٹیننٹ گورنر سے الگ الگ ملاقات کی۔جوائنٹ ٹریڈرس ایسوسی ایشن لال چوک سری نگر کے ایک وفد نے یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔شیخ فیروز احمد بابا کی قیادت میں وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو لال چوک کی تاجر برادری کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔
انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو مطالبات کا ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کو حقیقی خدشات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ادھرایکویٹاس سمال فائنانس بینک لمٹیڈ (Equitas Small Finance Bank)کے ٹرسٹی ڈاکٹر سی کے گڑیالی نے ایک وفد کے ہمراہ کل راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی اور مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا ،جن میں جموںمیں بینک کی شاخ کاقیام ، سکول اور پیشہ ورانہ کورسز کا آغاز ، ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر جھیل ڈل کی صفائی میں مدد اور مقامی لوک فن کو فروغ دینا بھی شامل ہے ۔ وفد میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر، جان ایلکس ایس بینک کے نائب صدرسنی رامپال وغیرپ شامل تھے ۔