عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ای پی ایف او، جموں و کشمیر اور لداخ کے ذریعہ ڈی پی ایس، اننت ناگ میں ایک آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔چیف ویجیلنس آفیسر جتیندر کھرے نے سیشن کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ایمپلائز پنشن سکیم، 1995 اور ایمپلائز ڈپازٹ لنکڈ انشورنس سکیم، 1976 کی اہم خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ ان دو سوشل سیکورٹی سکیموں کے تحت نومبر 2019 سے جموں و کشمیر اور لداخ میں مزدوروں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔
پی ایف کمشنر، جموں و کشمیر اور لداخ رضوان الدین نے ان اسکیموں کی خصوصیات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ایک سال کے لیے پراویڈنٹ فنڈ کا ممبر رہنے والے (ملازمت کے دوران) فوت ہونے والے ملازم کا نامزد شخص کم از کم 2.5 لاکھ روپے کے بیمہ کا حقدار ہے۔ EDLI، اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ بیمہ 7 لاکھ روپے ہے۔ ای پی ایف او ان ملازمین کے خاندانوں کو ماہانہ پنشن ادا کر رہا ہے جو چند ماہ قبل حادثات کا شکار ہوئے تھے۔ فوت شدہ ملازمین کی بیوی اور بچے پنشن کے حقدار ہیں۔ بیوی کو عمر بھر پنشن ملے گی۔ورکشاپ میں ڈی پی ایس، اننت ناگ کے عبدالرشید صوفی اور سرتاج منیجنگ کمیٹی کے اراکین موجود تھے۔ ورکشاپ میںکئی سکول کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔