عظمیٰ نیوز سروس
اننت ناگ//ڈپٹی کمشنر اننت ناگ، ایس ایف حامد کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ اور فوڈ سیول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئرز کی ایک مشترکہ ٹیم نے اننت ناگ میں کئی بازاروں کا معائنہ کیا۔جس دوران ایف ایس ایس ایکٹ کے سیکشن 69 کے تحت آٹھ فوڈ بزنس آپریٹرز (ایف بی او) پر 9500 جرمانہ عائد کیا گیا جو مختلف دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے ۔ٹیم نے تقریباً 20 کلو گرام خراب مچھلی کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔دکانداروں سے کہا گیا کہ وہ ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں اضافے سے گریز کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی کی وارننگ دی گئی۔