عظمیٰ نیوز سروس
بڈگام// چیف ہارٹیکلچر آفیسر (سی ایچ او) بڈگام نے کل ضلع میں مختلف زرعی کیمیکل کی دکانوں کا معائنہ کیا جہاں رجسٹریشن دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی اور لیبارٹری جانچ کے لیے نمونے اٹھائے گئے۔
سی ایچ او نے محکمہ باغبانی بڈگام کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں تمام خوردہ دکانوں اور کیڑے مار ادویات کے گوداموں کا اچانک معائنہ کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ معیاری کیڑے مار ادویات باغبانوں تک پہنچیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے وہ انتظامیہ کی آنکھ اور کان بنیں اور اگر کوئی جعلی کیڑے مار ادویات کی خرید و فروخت ہو تو اس کی نوٹس میں لائیں تاکہ مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔