سری نگر// وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے لال چوک ریگل لین علاقے میں واقع ایک شاپنگ کمپلیکس میں ہفتہ کی صبح آگ بھڑک اٹھی، جس میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ تقریباً 10 بج کر 30 منٹ پر ایک دو منزلہ شاپنگ کمپلیکس سے بھڑکی۔
انہوں نے مزید کہا، “فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی گئی اور وہ فوراً آگ بجھانے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچے”۔
ذرائع نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک فائر فائٹر اور ایک شہری زخمی ہوا ہے۔
ایف اینڈ ای ایس ڈیپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک فائر فائٹر، گلزار احمد، اور ایک شہری آگ بجھانے کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ آگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا تاہم اب تک کافی نقصان ہو چکا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
لال چوک میں آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹر سمیت 2 زخمی
