عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//چیف سیکریٹری ڈاکٹرارون کمارمہتہ نے یہاں جمعرات کو سرینگرشہرمیں ٹریفک کے بندوبست اور سرینگرجموں شاہراہ پربھی امرناتھ یاترا اورجاری سیاحتی سیزن کے دوران ٹریفک کے نقل وحمل کاجائزہ لیا۔ڈاکٹرمہتہ نے حکام پرزوردیا کہ وہ سرینگرشہر میں ٹریفک کے بلاخلل نقل وحمل کویقینی بنانے کیلئے لین ضابطہ شکنی اور غلط پارکنگ کی کسی طور بھی اجازت نہ دیں۔انہوں نے جھیل ڈل کے گردونواح میں ٹریفک کی بدنظمی پرتشویش کااظہار کیااورہدایت دی کہ اس سلسلے میں فوری طور لازمی درستی اقدام کئے جائیں۔انہوں نے حکام کوہدایت دی کہ ناکہ پوائنٹوں کو کسی طور بھی گاڑیوں یاراہگیروں کیلئے رکاوٹ بننے نہیں دیاجاناچاہیے اور اس کیلئے عوام دوست اقدام کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بسوں کے من مانی جگہوں پر رکنے کو برداشت نہیں کیاجاناچاہئے اور بسیں صرف منتخب مقامات پر ہی رکنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ غلط پارکنگ کی کسی طوراجازت نہیں دی جانی چاہیے اور جس گاڑی کو بھی غلط طور پارک کیاپائے جائے اُسے اُٹھایا جانا چاہیے۔ انہوںامرناتھ یاترا کے سلسلے میں بھی ٹریفک انتظامات کی جانکاری حاصل کی اورکہا کہ اس دوران ٹریفک کے بلاخلل نقل وحمل کویقینی بنانے کیلئے معقول منصوبہ ترتیب دیاجاناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں کہیں کوئی ٹریفک جام نہیں ہوناچاہیے اور اس بارے میں کسی بھی کوتاہی کوقبل ہی دورکرنے کی تیاری کی جانی چاہیے۔انہوں نے حکام سے تاکید کی کہ یاتریوں اورسیاحوں کیلئے یہ خوشگوار تجربہ ہونا چاہیے۔انہوں نے ٹریفک محکمہ سے کہا کہ وہ متعلقین کے ساتھ مشاورت کرکے ایس اوپیزترتیب دیں جن پرسبھی متعلقین عمل پیراہوں گے۔انہوں نے سرینگر میں انٹلیجنٹ ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کے بارے میں استفسار کیااورٹریفک خلاف ورزیوں سے جدیدنظام کے ذریعے نمٹنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک محکمہ کو23جون یعنی آج سے ای چالان شروع کرنے چاہیے۔چیف سیکریٹری کوبتایاگیا کہ سرینگر میں60مقامات پرآئی ٹی ایم ایس کیمرہ نصب کئے گئے ہیں جن میں 25قابل کار ہیںاوران سے ای چالان بنائے جارہے ہیں۔