طارق رحیم
کپواڑہ//وادی بنگس میں ایک اہم پیشرفت اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ہندوارہ سب ڈسٹرکٹ میں مقامی ٹیکسی مالکان نے ایک ٹیکسی سروس شروع کی ہے جو ہندواڑہ سے قدیم بنگس وادی تک تمام دنوں تک چلے گی۔یہ سروس ماور کے راستے سے چلائی جائے گی اور ہر مسافر کوآنے جانے کے لیے 300 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ چیئرمین کوہ نور سومو اسٹینڈ غلام محمد نے کہا، “وادی بنگس کا دورہ کرنے کے خواہشمند نئے بس اسٹینڈ ہندواڑہ میں واقع کوہ نور سومو اسٹینڈ پہنچ سکتے ہیں جہاں سے وہ بنگس کے لیے ٹیکسی میں سوار ہو سکتے ہیں۔”انہوں نے مزید کہا، “پہلے لوگ پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے بانگس جانے سے ہچکچاتے تھے لیکن اب کیب سروس کے ساتھ، مختلف علاقوں سے سیاحوں کی اچھی تعداد میں بنگس آنے کی امید ہے۔”