جموں// جموں و کشمیر کی حکومت نے بدھ کو بلیو پینسی کو جموں و کشمیر علاقے کی تتلی قرار دیا۔ پرنسپل سکریٹری، جنگلات اور ماحولیات، دھیرج گپتا کے ذریعہ جاری کردہ ایک حکم نامہ میں کہا گیا ہے، “یہاں بلیو پینسی کو جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی تتلی کے طور پر اعلان کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔”پچھلے سال، حکومت نے کالیج فیزنٹ کو یونین ٹیریٹری کا پرندہ قرار دیا تھا۔