سری نگر//عظمیٰ نیوز سروس// 14 جون 2023 کو ہونے والی ریلی کو رسمی جھنڈی دکھانے کے بعد 30 ریلی کاروں نے وعدے کے مطابق، پانچ روزہ ایونٹ ‘ریلی آف ویلی کے شرکاء اور ناظرین کو آٹوموٹیو ایکسیلنس میںمکمل جوش، رفتار اور ایڈونچر کا تجربہ کرنے پر مجبور کیا۔ ریلی نے 550 کلومیٹر کا فاصلہ چھمبا سے لے کر سری نگر تک، سنسنی خیز مہم جوئی اور دلکش مناظر پیش کرتے ہوئے، 550 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔کرچر انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹرجتندر کول نے کہا”ہم ‘ریلی آف ویلی کے ساتھ مرکزی اسپانسر کے طور پر منسلک ہونے پر خوش ہیں اور اس پْرجوش تقریب کا حصہ بننے کے لیے بہت پرجوش ہیں جہاںکلینر اور ونڈو ویکیوم کلینر والی گاڑیوں کی کارکردگی اور ظاہری شکل کو بڑھایا۔چمبا موٹرسپورٹ، ازلان ریسنگ، اور آٹوز360 کے زیر اہتمام ‘ریلی آف ویلی، 2021 میں قائم کی گئی تھی اور اس کے پورے ہندوستان میں 500 سے زیادہ ممبران ہیں جن کی عمریں 22 سال سے 55 سال کے درمیان ہیں، یا تو وہ اعلیٰ درجے کے تاجر ہیں یا گریڈ- اعلیٰ درجہ کے فوجی کیڈر سمیت پہلے پیشہ ور افرادہیں۔ ماؤنٹین ریلی کے فاتحین کو مبارکباد دینے کے لیے ممتاز مہمانوں، کرچر کے نمائندوں اور چینل کے شراکت داروں کے ساتھ موجود تھے۔