عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کشمیر کے وفد نے، جس کی قیادت چیئرمین اے پی وکی شا اور سابق چیئر بلدیو سنگھ رینا کر رہے تھے، نے کل کمشنر سیکرٹری صنعت و تجارت وکرم جیت سنگھ کے ساتھ ایک میٹنگ کی، تاکہ اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ وفد نے جموں و کشمیر کی اقتصادی اور سٹارٹ اپ ترقی پر تبادلہ خیال کیا اور سکریٹری کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ سکریٹری نے تحمل سے وفد کی بات سنی اور اپنی پوری توجہ ان مسائل پر دلائی۔میٹنگ کے بعد سیکرٹری نے پی ایچ ڈی چیمبر کشمیر کے ممبران کے ساتھ ایک تفصیلی خصوصی ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔چیمبر سکریٹری نے کمشنر سیکرٹری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی صنعت کو ترقی دینے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مسلسل تعاون کے منتظر ہیں۔ وفد میں ہمایوں وانی، سید پرویز قلندر، بلال کاوسہ، عبیر شاہ اور اقبال فیاض جان شامل تھے۔