عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر// جموں وکشمیر پولیس نے منگل کو سری نگر شہر کے مضافات میں ایک گاڑی سے سائیکو ٹراپک ڈرگ، کوڈین فاسفیٹ کی بڑی کھیپ ضبط کی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ایک سکارپیو گاڑی شہر کے مضافاتی علاقہ چھانہ پورہ میں واقع چیک پوسٹ سے مشکوک حالت میں فرار ہو گئی۔ جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے حکمت سے گاڑی کو روک لیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ گاڑی کی تلاشی کے دوران اس سے کوڈین فاسفیٹ کی 800 بوتلیں برآمد ہوئیں۔
پولیس نے کہا، “اسی دوران چھانہ پورہ کے ایک محمد یاسین راتھر کو گرفتار کیا گیا اور ملزم کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے”۔