پرویز احمد
سرینگر //زرعی یونیورسٹی کشمیر میں ’’”Revitalizing Wool and Pelt industry in Jammu and Kashmir”کیلئے 7روزہ تربیتی ورکشاپ شروع ہوگیا ہے ۔ تربیتی پروگرام کا انعقاد سکاسٹ کشمیر کا شعبہ ویٹرنری سائنسز اور اینمل ہسبنڈری کررہا ہے۔
تربیتی پروگرام کا مقصد شیپ ہسبنڈری محکمہ کے سرجنوں کو اون کے مختلف اقسام ، اس کو حاصل کرنے کے طریقوں اور ان سے بننے والی چیزوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ شعبہ کے ڈین پروفیسر طفیل بانڈے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔انہوں نے اپنی تقریر کے دوران جموں و کشمیر میں صنعت کی ترقی پر روشنی ڈالی۔
تقریب میں پروفیسر سرفراز احمد وانی، پروفیسر ایس ایچ بابا، ڈاکٹر شیخ رافیع احمد نے بھی خطاب کیا اور تربیتی پروگرام کے مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔تقریب کے آرگنائزرینگ سیکریٹری ڈاکٹر عاصف حسن صوفی نے اپنے افتتاحی خطبے میں تربیتی پروگرام کے مقاصد کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی۔