عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//عیدگاہ سری نگر کے علاقے وانگن پورہ میں ایک شخص کی بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ سے موت ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، گلزار احمد بھٹ ساکن وانگن پورہ عیدگاہ نامی ایک شخص کو اپنی رہائش گاہ پر بجلی کا کرنٹ لگا، جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی کو بے ہوشی کی حالت میں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔