عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // ٹی بی کے خاتمہ کیلئے شروع کئے گئے خصوصی پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے ضلع سرینگر میں ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول سوسائٹی کے میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع میں ٹی بی کے خاتمہ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ میٹنگ کے دوران ڈی سی سرینگر نے پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان کے تحت نشہ مکت کے اقدام کا آغاز کیا تاکہ ٹی بی سے صحت مند ہونے والے مریضوں کو مزید معاون دی جاسکے۔ ڈی سی کو بتایا کہ مختلف میڈیکل زونوں میں 214مریض زیر علاج ہیں جن میں 64سے کمونٹی سپورٹ کی مانگ کی ہے میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع ٹی بی سوسائٹی سرینگر میں 17ہزار 448ٹیسٹ کئے گئے جبکہ سال 2022میں 38ہزار 223ٹیسٹ کئے گئے۔ میٹنگ میں چیف پلانگ آفیسر محمد یاسین لون ، ایچ او ڈی کمونٹی مڈیسن ڈاکٹر محمد سلیم خان، ڈسٹرکٹ ٹی بی آفیسر ڈاکٹر تہنیجا ، کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔