سرینگر//بھارت کی معروف آن لائن ٹریول کمپنی ’میک مائی ٹرپ‘ نے سرینگر میں اپنافرنچائزسٹور کھولا ہے۔جموں کے بعد سرینگر کاسٹورجموں کشمیرمیں میک مائی ٹرپ کادوسراسٹورہے۔ فرنچائز نیٹ ورک میں توسیع ملک کے100بڑے شہروں میں گاہکوں کوبہتر سہولیات فراہم کرنے کی مہم کاحصہ ہے۔ فرنچائزنیٹ ورک اُن گاہکوں کیلئے مددگار ہوگا جو کسی ایسے سے بات کرنے کے خواہاں ہو،جوقابل بھروسہ ہو۔تھائی لینڈ،دبئی اور مالدیپ تین غیرملکی مقامات ہیں ،جن کیلئے جموں کشمیر سے اکثربکنگ ہوتی ہے ۔گوا،کیرالہ اور انڈمان ملک کے کچھ ترجیحی مقامات ہیں۔اس سلسلے میں میک مائی ٹرپ ،کے ہالی ڈیز اورایکسپیئرنس کے بزنس ہیڈ جسمیت سنگھ نے کہا کہ ہم سرینگرمیں اپنانیاسٹور کھولنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔ہمار مقصد یہاں مقامی مارکیٹنگ رابطے کومزیدمضبوط بناناہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پہل کاابتدائی ردعمل مثبت رہا ہے اور ہم نے اس میں ٹیکنالوجی اورتربیت کویقینی بنایا ہے تاکہ ہماری خدمات تمام فرنچائزس کے ساتھ مسلسل ہو۔اس موقعہ پرسرینگرمیںمیک مائی ٹرپ کے پارٹنرفہیم قریشی نے کہا کہ ہم میک مائی ٹرپ کے ساتھ کام کرنے میں پرجوش ہیں اورسرینگر میں مسافروں کے فائدے کیلئے ٹیکنالوجی کے وسائل دستیاب رکھیں گے ۔