کپواڑہ// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں جمعہ کو پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہوئے ایک خونریز تصادم میں 5 جنگجو مارے گئے ہیں۔
اے ڈی جی پی کشمیر نے بتایا کہ کپواڑہ میں جاری ایک تصادم میں پانچ غیر ملکی ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی جاری ہے۔
اے ڈی جی پی کمشنر کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کشمیر زون پولیس نے بتایا،”پانچ (05) غیر ملکی دہشت گرد انکاو¿نٹر میں مارے گئے ہیں۔ علاقے میں تلاش ابھی جاری ہے”۔
اس سے قبل ،کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا،” کپواڑہ ضلع کے ایل او سی کے جماگنڈ علاقے میں کپواڑہ پولیس کے ایک مخصوص ان پٹ پر ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ پارٹیوں کے درمیان ایک انکاو¿نٹر شروع ہوا ہے”۔
اُنہوں نے بتایا کہ علاقے میں بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کے دستے تعینات کئے گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے مخصوص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز مشتبہ مقام کے قریب پہنچیں تو وہاں چھپے ملی ٹینٹوں نے ان پر فائر نگ شروع کر دی، جس کی جوابی کاروائی میں تصادم کا آغاز ہوا۔
اس سے قبل ، 13 جون کو کپواڑہ ضلع کے سرحدی علاقے میں فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے مشترکہ آپریشن میں دو ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا تھا۔
کپواڑہ میں ایل او سی کے قریب خونریز جھڑپ، 5 غیر ملکی جنگجو جاں بحق
