سری نگر//سری نگر کے مہجور نگر علاقے میں بدھ کی شام ایک شخص پر چاقو سے حملہ کر نے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ عادل امین ولد محمد امین ساکن مہجور نگر سرینگر پر رام باغ میں ایک نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ کیا۔تاہم، اسے فوری طور پر علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اس دوران پولیس نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات شروع کیں۔
سری نگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا ، “دانش ملہ ولد علی محمد ملّا ساکن مہجور نگر کو رام باغ علاقے میں عادل امین نامی ایک شخص پر چاقو سے وار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے”۔
اُنہوں نے بتایا،” حملے کا مقصد کاروباری دشمنی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ صدر میں آئی پی سی کی دفعہ 323، 341، 307 کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 51 درج کی گئی ہے”۔
کاروباری حریف پرحملہ کرنے کے الزام میں 1 شخص گرفتار
