سرینگر /عظمیٰ نیوز سروس/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بین الاقوامی یوتھ ہوسٹل سونہ مرگ میں جے اینڈ کے بھارت سکائوٹس اینڈ گائیڈز یوٹی لیول کیمپوری سے خطاب کیا۔اُنہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منشیات کے خلاف مہم میں شامل ہوں اور معاشرے سے اس بدعت کو ختم کرنے میں اِنتظامیہ کی مدد کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’یوتھ پاور توانائی کا ذریعہ ہے جو خدمت کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتی ہے ۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی سروسز سے نوجوان سکائوٹس اینڈ گائیڈز ، سکائوٹ موومنٹ پی آر آئیز او ریو ایل بیز کی جے اینڈ کے یوٹی کی منشیات سے پاک بنانے میں مدد کرسکتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کے لئے حکومت کے اہم اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں نوجوانوں کو ان کے خوابوں کو پورا کرنے اور ذمہ دار شہری بننے کے لئے مختلف شعبوں میں بے شمار مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ سکائوٹس اینڈ گائیڈز کی صدیوں پرانی وراثت نظم و ضبط ، بے لوث خدمت ، سماجی ہم آہنگی ، حوصلے اور فرض شناسی کی علامت بن چکی ہے ۔ مہامنا مدن موہن مالویہ جی کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے وہ ملک کے مستقبل کو تشکیل دے رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوان و ہ توانائی ہے جو ماحولیاتی اور اِقتصادی استحکام سے جدید معاشرے کی ترقی کے لئے نئی راہیں پیدا کررہی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِنڈسٹری 4.0 ٹیکنالوجیز ، آرٹیفیشل اِنٹرجنسی کے نئے اوزار نوجوان پود کو بااِختیار بنار ہے ہیں اور اُنہیں قوم کی تعمیر میں اَپنا حصہ اَدا کرنے کے قابل بنا رہے ہیں۔