نیوز ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر مٹن ڈیلرز یونین نے منگل کو کہا کہ مٹن کے نرخوں میں کوئی الجھن نہیں ہے کیونکہ اجڑی کے ساتھ گوشت 600 روپے میں فروخت کیا جائے گا اور بغیراجڑی کے 650 روپے میں فروخت ہوگا۔آل جموں و کشمیر قصاب یونین کے جنرل سیکرٹری ہلال احمد نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن سے بازار میں مٹن کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔”کچھ مہینے پہلے، ہم نے کشمیر کے ڈویژن کمشنر سے بھی اس معاملے پر بات کی تھی۔ ہم نے مٹن کی اونچی قیمت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا، جو ہم دہلی سے 600 روپے فی کلو گرام وصول کر رہے تھے۔ نہ صرف ہم، بلکہ دوسرے لوگ بھی وہاں سے مٹن خریدتے ہیں، اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ قیمتیں نہ بڑھیں۔