سری نگر// بھیک مانگنے پر مجبور کئی مقامی اور غیر مقامی بچوں کو پیر کے روز سری نگر کے پارمپورہ علاقے میں پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر ٹیم نے بچا لیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر ٹیم نے پولیس کی موجودگی میں پیر کے روز پارمپورہ علاقے میں چھاپہ مارا اور کئی غیر مقامی اور مقامی بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کو کچھ دلالوں نے بھیک مانگنے پر مجبور کیا تھا۔
اس دوران ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ جووینائل جسٹس بورڈ اور سری نگر پولیس نے مشترکہ طور پر ریسکیو آپریشن کیا۔
انہوں نے کہا کہ پارمپورہ کے 3 بچوں اور دیگر علاقوں سے بھی کئی بچوں کو بچالیا گیا ہے۔
سرینگر میں بھیک مانگنے پر مجبور کئی بچوں کو ریسکیو کیا گیا: پولیس
