جموں//کمشنر سیکرٹری کواپریٹو یشا مدگل نے سپر بازار جموں میں نیسکافے کے آؤٹ لیٹ کا افتتاح کیا ۔ سپر بازار جموں میں جدید کاری کا کام شروع کرنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ تھا ۔ نیسکافے کے آؤٹ لیٹ سے سپر بازار جموں کے کاروبار کو فروغ ملے گا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے محکمہ کے عہدیداروں اور سپر بازار کے ملازمین پر زور دیا کہ وہ عوام کو مسابقتی قیمتوں پر بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے جوش و خروش سے کام کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین اور عہدیداروں کی یہ کوشش ہونی چاہئے کہ وہ سپر بازار کو مارکیٹ کے سب سے زیادہ مسابقتی اور بہترین اسٹورز میں سے ایک بنائیں جہاں لوگ اپنی روز مرہ کی ضروریات کیلئے خریداری کیلئے آتے ہیں ۔ انہوں نے سپر بازار جموں کے زیر ملکت انفراسٹرکچر کو شہر کے بہترین مقامات بشمول گاندھی نگر گول مارکیٹ ، جموں یونیورسٹی اور سول سیکرٹریٹ جموں کے آؤٹ لیٹ پر زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کیلئے وسیع رہنما خطوط بھی مرتب کئے ۔ انہوں نے موقع پر ہی ان دکانوں کو دیر تک کھلا رکھنے کی ہدایات دیں تا کہ لوگ مارکیٹ میں موجود دیگر سٹورز کی طرح خریداری کر سکیں ۔ کمشنر سیکرٹری نے اشیاء کو پرکشش اور جدید انداز میں ڈسپلے کرنے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں تا کہ انہیں خریدداروں کیلئے پرکشش بنایا جا سکے ۔