بالاکوٹ فضائی حملہ اور سرجیکل اسٹرائیکس بھارت کا واضح پیغام: راجناتھ سنگھ
نیوز ڈیسک
روہتاس(بہار)// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ آج پوری دنیا ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے کیونکہ اس کی پوزیشن کئی گنا مضبوط ہوئی ہے۔وزیر دفاع، گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی روہتاس، بہار میں دانشوروں سے بات چیت کر رہے تھے، جہاں انہوں نے کہا، بی جے پی وعدے پورے کرتی ہے، ہم نے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا اور اب عظیم الشان رام مندر تعمیر ہو رہا ہے، ہم راجنیتی صرف سرکار بنانے کے لیے نہیں بلکی سماج بنانے کے لیے کرتے ہیں،ہم حکومت بنانے کے لیے سیاست نہیں کرتے بلکہ معاشرے کی بھلائی کے لیے کرتے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ نے ز زور دے کر کہا کہ بالاکوٹ فضائی حملے اور سرجیکل اسٹرائیکس نے یہ پیغام دیا کہ ہندوستان اپنی سرحدوں کے اندر اور باہر دونوں جگہ اپنا دفاع کرسکتا ہے۔ سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی کہ انہوں نے “بمشکل 10 منٹ تک جاری رہنے والی میٹنگوں میں فوجی کارروائیوں کو منظوری دی، جس میں چار ، پانچ سے زیادہ لوگ موجود نہیں تھے”۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک کے تقریبا ً12 کروڑ گھروں میں نلکوں کے ذریعے پانی پہنچ چکا ہے۔ سال 2014 میں تقریباً 18 ہزار دیہاتوں میں بجلی نہیں تھی۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آج ہر گھر میں بجلی پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی اقتصادی ترقی زبردست ہے اور بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے،ہندوستان دنیا کی ٹاپ 5 معیشتوں میں شامل ہو گیا ہے۔ سنگھ نے کہا کہ مورگن اسٹینلے نے کہا ہے کہ ہندوستان 2027 تک دنیا کی ٹاپ 3 معیشتوں میں شمار ہوگا۔انہوں نے مزید روشنی ڈالی کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ایسا نظام دیا ہے جہاں ہر سو پیسہ لوگوں کے بینک اکانٹ میں پہنچ رہا ہے۔سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے کہا تھا کہ میں 100 پیسے بھیجتا ہوں، لیکن نیچے تک صرف 15 پیسے پہنچتے ہیں۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نے ایسا نظام دیا ہے کہ ہر سو پیسہ عوام کے بینک اکانٹ میں پہنچ رہا ہے۔ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے روس اور یوکرین کی جنگ کے دوران ہندوستانی طلبا کو بحفاظت نکالنے کا کام کیا ۔ انہوں نے روس، یوکرین اور امریکہ کے صدر سے بات کی اور جنگ روک دی گئی تاکہ ہندوستانی بچوں کو بحفاظت نکال لیا جائے۔ملک میں دفاعی پیداوار کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے روشنی ڈالی کہ ملک میں دفاعی پیداوار ایک لاکھ کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ پہلے دفاعی برآمدات ایک ہزار کروڑ سے کم تھیں، آج برآمدات 16000 کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ سنگھ نے کہا کہ آنے والے سالوں میں دفاعی برآمدات کو 35000 کروڑ تک پہنچانے کا ہدف ہے۔مسلح افواج کی طرف سے 411 اشیاء اور دفاعی PSUs کی طرف سے 4,666 اشیاء کی مثبت مقامی فہرستیں جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہندوستان میں اور صرف ہندوستانی ہاتھوں سے بنائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں ڈیجیٹل لین دین کی زیادہ سے زیادہ تعداد ہو رہی ہے۔آج بھارت میں ڈیجیٹل لین دین کی سب سے زیادہ تعداد ہو رہی ہے۔ پہلے لوگ کہتے تھے کہ ہندوستان جیسے ملک میں ڈیجیٹل لین دین ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بہار میں بھی بڑی تعداد میں ڈیجیٹل لین دین ہو رہا ہے۔