سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر نوج سنہا نے سری نگر میں سری نگر کے دکشنمنایا سری شاردا پیٹھم کے 37 ویں سربراہ جگد گورو سری سری سری ودھوشیکھرا بھارتی مہاسوامی جی کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔جگد گوروسری سری سری ودھوشیکھرا بھارتی مہاسوامی جی کل 5 ؍جون کو کپواڑہ کے ٹیٹوال میں واقع ماں شاردا دیوی مندر میں ماں شاردا مورتی کی پران پرتیستھا کریں گے۔اس دوران ایڈیشنل سالیسٹر جنرل سپریم کورٹ شری این وینکٹارمن نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سِنہا سے ملاقات کی۔اس دوران سابق وزیرسید بشارت بخاری نے بھی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔انہوں نے عوامی بہبود سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مطالبات کی یادداشت بھی پیش کی۔خالد راٹھور، یوتھ صوبائی صدر اپنی پارٹی نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور وادی میں نوجوانوں کی مصروفیت اور کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سابق وزیر اور یوتھ کے صوبائی صدر کو ان کی طرف سے بتائے گئے حقیقی مسائل اور معاملات پر مناسب کارروائی کا یقین دلایا۔