حسین محتشم
پونچھ//راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی پونچھ نے نشہ مکت بھارت کے تحت T20 کرکٹ میچ کا انعقاد کیا۔ اکیڈمی نے آزادی کا امرت کا مہوتسو کے تحت 20 اوورز کے میچ کھیلا جسے مقامی لوگ اور بہت سے سول سوسائٹی کے اراکین نے دیکھا۔ اس دورا کھلاڑیوں کو منشیات کے بارے میں بتایا گیا۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت نشہ مکت بھارت ابھیان کے موضوع پر نوجوانوں کے سامنے مختصر خطاب کرتے ہوئے پرویز ملک آفریدی نے کہا کہ راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی کا مشن نوجوان نسل کو منشیات سے بچانا ہے۔ سماجی کارکن پرینکا سنگھ جو کہ اس میچ کی مہمان خصوصی تھیں کا سٹیڈیم پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اعظم راتھر ٹی ایس او منڈی اور ایس آئی سون شرما نے قومی سرگرمیوں اور منشیات سے پاک معاشرے کو یقینی بنانے میں غیر معمولی کوششوں پر راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی پونچھ کے پرویز ملک آفریدی کی تعریف کی۔ پرویز ملک نے تقریب کے اختتام سے قبل مہمان خصوصی اور مہمان اعزای کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اسارا خان، فہیم خان، امیت شرما، جاوید اقبال، معروف حسین، سید طلعت وسیم، شبیر ملک، اعزاز ملک، منظور قرض، وسیم راجہ طاہر زمان اور مظفر حسین کا بھی ان کی کاوشوں اور انتظام میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
نشہ مکت بھارت کے تحت ٹی 20 کرکٹ میچ کا انعقاد