نیوز ڈیسک
سرینگر// بڈگام ضلع میں اتوار کو چلتی ٹرین کی زد میں آکر ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ان کا کہنا تھا کہ خاتون بڈگام اور مازہامہ کے درمیان ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گئی۔پولیس نے بتایا کہ “ایک نامعلوم خاتون کو ایک چلتی ٹرین نمبر 09785 نے بڈگام -مازہوم سیکشن کے درمیان ٹکر مار دی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔”پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے۔