عشرت حسین بٹ
پونچھ //رتہ چھمب پل کے قریب بھاری پسی گرآ نے سے مغل روڈ کو ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے بند کر دیاگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کو شام 5 بجے کے بعد شاہراہ پر بڑا لینڈ سلائیڈ مغل روڈ سے ٹکرا گیا اور اسے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
ایگزیکٹیو انجینئرمغل روڈڈویژن شوکت علی نے کہا کہ سڑک کو جلد سے جلد صاف کرنے کے لئے عملہ اور مشینری کل فعال کر دی جائے گی لیکن اس میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ ڈی وائی ایس پی ٹریفک راجوری۔پونچھ نواز چوہان نے کہا کہ کچھ گاڑیاں اس طرف پھنسی ہوئی ہیں، ٹریفک ابھی رکی ہوئی ہے اور سڑک صاف ہونے کے بعد ہی گاڑیوں کو دوبارہ چلنے کی اجازت دی جائے گی۔