نیوز ڈیسک
سرینگر //سکمز میڈیکل کالج بمنہ میں چہرے اور جبڑے کی جراحی کے شعبہ کے 25سال مکمل ہونے پر مباحثے کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں چہرے اور جبڑے کی جراحی کے ماہر ڈاکٹر کے ایس رائو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر کے ایس رائو نے چہرے اور جبڑوں میں مختلف وجوہات کی وجہ سے آنے والے تبدیلوں پر بات کی اور جبڑوں میں آنے والی تبدیلوں کو ابتدائی مرحلہ پر پہچاننے پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ سکمز بمنہ کے چہرے اور جبڑوں میں علاج کرانے کے بعد بیرون ریاست علاج و معالجہ کیلئے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سکمزپرویز احمد کول نے بتایا کہ اُمید ظاہر کی ہے کہ جی وی سی میڈیکل کالج بمنہ میں چہرے اور جبڑوں کے شعبہ میں پوسٹ گریجویٹ شروع کرنے کی بھی اجازت مل جائے گی۔ سکمز کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت علی زرگر نے شعبہ میں بہتری کی کائوشوں کی بھی سراہنا کی اور کہا کہ آہستہ آہستہ شعبہ ترقی کررہا ہے۔ انہوں نے شعبہ میں پوسٹ گریجویٹ کورسز کرانے کیلئے بھی مشورہ دیا ہے۔اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر ڈاکٹر عرفان ربانی شعبہ کے منتظمین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں ہر قسم کا تعاون فراہم کیا جائے گا۔