عاصف بٹ+سید اعجاز
کشتواڑ+پلوامہ//جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی تفتیشی یونٹ (SIU) نے بدھ کے روز ضلع کشتواڑ میں دہشت گردی کی حمایت اور فنڈنگ کے معاملے کے سلسلے میں 5 ملی ٹینٹوں کے گھروں پر چھاپہ مارا۔انہوں نے کہا کہ یہ مکانات ملی ٹینٹوں کے تھے، جو پاکستان سے کام کر رہے ہیں اور خطے میں ملی ٹینسی کے احیا میں مصروف ہیں۔غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ یو اے پی اے کیس میں این آئی اے کورٹ، جموں سے تلاشی کے وارنٹ حاصل کرنے کے بعد،5 ملی ٹینٹوںکے، جو اس وقت پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر سے کام کر رہے ہیں، کے مختلف مقامات پر تلاشی لی گئی۔
کشتواڑ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کے ایس ایس پی خلیل پوسوال نے کہاکہ ایس آئی یو کی پانچ ٹیموں نے پولیس کے ساتھ چھاپے مارے۔ایس ایس پی نے کہا کہ تلاشیوں میں ملنے والے شواہد کو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور دہشت گردی کی کارروائیوں کو جاری رکھنے میں اہداف کے کردار پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ایس آئی یو نے چرول پڈیارنا کے شاہنواز عرف نعیم، جامع مسجد کے نعیم احمد عرف امیر عرف غازی، کچلو مارکیٹ کے محمد اقبال عرف بلال، ہلر کشتواڑ کے شاہنواز کانٹھ عرف منا عرف عمر، اور جاوید ملا حسین پوچل کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔جموں میں این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے 26 اپریل کو کشتواڑ کے 23 ملی ٹینٹوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیے تھے جو سرحد پار سے کام کر رہے تھے۔اس سے قبل 13 ملی ٹینٹوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔پوسوال نے کہا”کشتوار سے 36 افراد ایک مدت کے دوران ملی ٹینسی میں شامل ہونے کے بعد پاکستان گئے۔
اس کے بعد، ان کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئیں، “۔ ادھر پولیس کے خصوصی تفتیشی یونٹ نے ملی ٹینٹ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں پلوامہ ضلع کے ترال علاقے میں 3 مقامات پر چھاپے مارے۔ پولیس نے کہا کہ ایس آئی یو کی ٹیم نے ریشی پور ترال میں تین مقامات پر عسکریت پسندی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں چھاپے مارے جس کی ایف آئی آر نمبر 10/2023 پولیس اسٹیشن ترال میں درج کی گئی ہے۔ منظور احمد وانی ولد غلام محی الدین وانی ، محسن احمد لون ولد اسد اللہ اورعارف بشیر بٹ ساکنان ریشی پورہ ترال کے رہائشی مکانوں کی تلاشی لی گئی۔ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ تلاشی کے دوران، مناسب ایس او پیز کی پیروی کی گئی اور متعلقہ معلومات اکٹھی کی گئیں، ایس آئی یو اونتی پورہ نے مجرمانہ مواد برآمد کیا۔