جموں//جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے ماہور علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت جبکہ گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پونچھ کے مہور علاقے میں ڈاک بنگلے کے نزدیک ایک ٹاٹا سوموزیررجسٹریشن نمبر JK12-4430 سڑک سے لڑھک کر قریب تین سو فٹ گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی جبکہ گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔متوفی کی شناخت 30 سالہ ممتاز احمد ولد ولی محمد ساکن دراج راجوری جبکہ زخمی کی شناخت 24 سالہ طارق احمد ولد غلام حسن ساکن بدھن تھرو کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ زخمی کو پہلے سی ایچ سی مہور پہنچایا گیا جہاں سے اس کو ضلع ہسپتال ریاسی ریفر کیا گیا۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔اس سے پہلے ایک موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبر JK20C-1124 بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار بابو رام 38 ولد چونی رام ساکن دڑن تحصیل ٹھکراکوٹ، ریاسی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور موٹر سائیکل سوار کی شناخت انگریز سنگھ 34 ولد چتر سنگھ ساکنہ کلتیسانہ کے بطور ہوئی ہے۔ ریاسی کے علاقے سلی کوٹلی کو شدید چوٹیں آئیں۔ ریاسی پولیس نے اس سلسلے میں دو الگ الگ کیس درج کئے ہیں۔