سری نگر// سری نگر کے علی کدل علاقے میں ہفتہ کو گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک 58 سالہ خاتون کی موت ہو گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے 3 منزلہ مکان کو بھی نقصان پہنچا جب کہ فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے علاقے میں آگ کو پھیلنے سے روک لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 58 سالہ نفیسہ نامی خاتون گھر کی رسوئی میں تھی جب گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے وہ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
سلینڈر دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور جس نے 3 منزلہ مکان کو اپنی چپیٹ میں لے لیا جس سے مکان کو کافی نقصان پہنچا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر فائر ٹینڈرز علاقے میں پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا گیا۔
ایک پولیس عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ایل پی جی سلنڈر دھماکے میں خاتون از جان، 3 منزلہ مکان تباہ
