راجوری// فوج نے راجوری ضلع کے کنڈی علاقے میں جمعہ کو جاری تصادم کے دوران عسکریت پسندوں کا دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے زخمی مزید 3 فوجی اہلکار دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 5 ہو گئی۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ راجوری سیکٹر کے کنڈی جنگل میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع پر 03 مئی 2023 کو ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی تلاشی ٹیم نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا جا دوران تصادم شروع ہوا۔ یہ علاقہ پتھریلی اور کھڑی چٹانوں کے ساتھ گھنے پودوں سے بھرا ہوا ہے”۔
فوج نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے جوابی کارروائی میں ایک دھماکہ خیز ڈیوائس سے حملہ دیا۔ جس میں 5 اہلکاروں کی موت ہو گی۔
بیان کے مطابق آس پاس کے علاقوں سے اضافی ٹیموں کو تصادم کی جگہ پر بھیج دیا گیا ہے۔ “زخمی اہلکاروں کو نکال کر کمانڈ ہسپتال، ادھم پور پہنچایا گیا تھا جہاں تین اہلکار دم توڑ گئے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کا ایک گروپ علاقے میں محاصرے میں ہے۔
فوج نے کہا کہ آپریشن جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
راجوری تصادم: 3 زخمی فوجی اہلکار دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 5
