سرینگر//ڈپٹی کمشنرسرینگرمحمداعجازاسد نے بدھ کوشہرکاتفصیلی دورہ کرکے زنانہ کالج مولاناآزادروڈ،لل دیدہسپتال،امرسنگھ کالج،اورجہلم کے کناروں کوجاذب نظربنانے کے سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت منصوبوں پرہورہے کام کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے چاپایوں کے مرکزی ہسپتال مائسمہ کابھی دورہ کیااوروہاںکے کام کاج کاجائزہ لیا۔انہوں نے زنانہ کالج ایم اے روڈ میں 5.63 کروڑروپے کی لاگت سے زیرتعمیرانتظامی بلاک پرہورہے کام کا بھی جائزہ لیا۔اس موقعہ پرڈپٹی کمشنر نے کام کی سست رفتارپر ناراضگی کابھی اظہار کیا ۔انہوں نے متعلقہ ایجنسی کوکام کی رفتار بڑھانے کیلئے مزیدافرادی اورمشینری قوت کوکام پرلگانے کی ہدایت دی۔ڈپٹی کمشنرنے اس کیلئے جولائی2023کی ڈیڈ لائن بھی مقررکی۔ڈپٹی کمشنرنے لل دیدہسپتال کے 132کروڑروپے کے توسیعی بلاک پرہورہے کام کابھی معائنہ کیا۔اس موقعہ پرڈپٹی کمشنرکوکام کی پیش رفت سے آگاہ کیاگیا۔انہیں بتایاگیا کہ پانچ منزلہ بلاک میں کینسرمریضوں کیلئے الگ شعبہ ہوگا۔اس کے علاوہ اعلیٰ لیبرروم،4آپریشن تھیٹر اورلیبارٹریا ں ہوں گی۔ْامرسنگھ کالج میں بھی ڈپٹی کمشنرنے 2.43کروڑروپے کی لاگت سے تعمیرہورہے ایڈمنسٹریٹوبلاک پرہورہے کام کاجائزہ لیا۔انہوں نے نومبر2023تک کام کوڈبل شفٹ میں مکمل کرنے کی تاکیدکی۔