سری نگر// وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے ڈلگیٹ علاقے میں جمعہ کو ایک 21 سالہ نوجوان مردہ پایا گیا۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ لاش ایچ بی لائٹ ہاوس ڈلگیٹ کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔بعد میں لاش کی شناخت تنویر احمد خان (عمر 21) ولد محمد لطیف خان ساکنہ سملر بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی۔
انہوں نے کہا، “ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ تنویر کی موت ڈوبنے سے ہوئی ہے”۔
پولیس عہدیدار نے مزید کہا کہ لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں سی آر پی سی کی دفعہ174 کے تحت تفتیشی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ڈلگیٹ میں 21 سالہ نوجوان کی لاش برآمد
