سرینگر میں نوجوانوں پر حملہ کرنے کے الزام میں 3 گرفتار
سری نگر// جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں دو نوجوانوں کے ساتھ مار پیٹ کرنے اور انہیں زخمی کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سری نگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عیدگاہ پارک میں دو لڑکوں کو کچھ لوگوں نے بری طرح پیٹا اور زخمی کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان احرار صدیق نجار، عاطف ظفر وانی اور حسیب احمد میر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
سرینگر پولیس نے کہا، “عیدگاہ پارک میں آج 02 لڑکوں کو کچھ افراد نے مار پیٹ کر شدید زخمی کر دیا، وانگن پورہ کے رہائشی 03 ملزمان جن میں احرار صدیق نجار، عاطف ظفر وانی اور حسیب احمد میر کو پولیس ٹیموں نے گرفتار کر لیا ہے۔ صفاکدل پولیس تھانہ میں ایف آئی آر درج کر کے جرم کا ہتھیار بھی برآمد کیا گیا ہے”۔
سرینگر میں نوجوانوں پر حملہ کرنے کے الزام میں 3 گرفتار
