سری نگر// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک ہیڈ کانسٹیبل کی گزشتہ رات وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے پانتھ چوک علاقے میں پراسرار حالت میں موت واقع ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف سینئر کانسٹیبل سرون کمار سکنہ ہماچل پردیش، ضلع منڈی میرا ماسی سری نگر میں ڈیوٹی کے دوران بے ہوش ہو کر گر گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پانتھ چوک پر واقع 42 بٹالین بی ایس ایف اہلکار کو طبی علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
انہوں نے بتایا کہ طبی قانونی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد، لاش کو مزید کاروائی کے لیے متعلقہ یونٹ کے حوالے کر دیا گیا اور سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
سری نگر میں بی ایس ایف ہیڈ کانسٹیبل کی موت
