سری نگر// اتوار کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر کے کرن نگر علاقے میں سی آر پی ایف کے کم از کم چار اہلکار اس وقت زخمی ہوئے جب ان کی گاڑی سڑک پر الٹ گئی۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر میں ایک گاڑی کے الٹنے سے کم از کم سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے زخمی سی آر پی ایف اہلکاروں کی شناخت اندرجیت سنگھ، سنجے کمرا، چندر شیکھر اور للت کمار کے طور پر کی ہے۔ تمام اہلکار سی آر پی ایف کی 49 بٹالین کے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ چاروں زخمیوں کو علاج کے لیے سکمز صورہ منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
سرینگر سڑک حادثے میں 4 سی آر پی ایف اہلکار زخمی
