سری نگر//صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بِدھوری نے جمعہ کو کشمیر ہاٹ سری نگر میں چار ماہ طویل نمائش کا اِفتتاح کیا۔یہ نمائش مختلف سرگرمیوں کی ایک متنوع رینج قائم کرے گی جس میں میجک شوز ، تفریحی سرگرمیاں ، ہینڈی کرافٹ اور ہینڈ لوم مصنوعات اور فوڈ کورٹس اور بہت کچھ شامل ہے۔ایونٹ کو عید کے موقعہ پر شروع کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو راغب کیا جاسکے بالخصوص گیمنگ زون جو کہ بچوں کے لئے مقر ر کئے گئے ہیں۔موجودہ سیزن کی بولی شرما برا درس نے ریکارڈ رقم میں جیت لی ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ ہاٹ علاقے سے اِس حد تک آمدنی ہوئی ہے۔صوبائی کمشنر کشمیر نے اِس بات پر زور دیا کہ اِس قسم کی سرگرمیوں کو سری نگر شہر کے دیگر مقامات پر شروع کیاجانا چاہئے۔ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم کشمیر محمود احمد شاہ نے اِن سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی جو محکمہ کشمیر ہاٹ میں آنے والے مہینوں میں منعقد کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔