سرینگر/اشفاق سعید/ سرینگر کا ٹیولپ گارڈن، جو کشمیر میں سیاحوں کے لیے پرکشش مقامات میں سے ایک ہے،آج یعنی جمعہ 21اپریل سے عام لوگوں کے لیے بند کر دیا جائے گا۔حکام بتایا کہ چونکہ ٹیولپ کا پھول تقریباً ختم ہو چکا ہے، اس لیے باغ بند کر دیا جائے گا۔ یہ باغ رواں سال 25 مارچ کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ اس عرصے کے دوران، ملک کے مختلف حصوں سے سیاحوں نے ٹیولپ کے پھولوں کو دیکھنے کے لیے باغ کا رخ کیا۔فلوریکلچر آفیسر شایق رسول نے بتایا کہ ٹیولپ گارڈن میں زائرین کا خاص طور پر ٹیولپ فیسٹیول کے دوران زبردست ردعمل دیکھا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ٹیولپ بلوم سیزن کے اختتام کے ساتھ ہی حکام نے باغ کو عام لوگوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔