سری نگر // انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر کی ایک اطلاع کے مطابق چونکہ تاریخی عیدگاہ سری نگر پوری طرح زیر آب ہے اور موسم بھی مسلسل ناخوشگوار چل رہا ہے۔ اس لئے حسب پروگرام مرکزی جامع مسجدسری نگر میں عید الفطر کی نماز صبح9بجے ادا کی جائیگی۔
مسلمانوں سے تاکید کی گئی ہے کہ صدقہ فطر جو فی کس 65 طے ہے نماز عید سے قبل ادا کرکے مستحقین کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔
بیان میں انجمن نے ایک بار پھر نظر بند سربراہ اوقاف میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی عید سے قبل غیر مشروط رہائی کا پر زور مطالبہ دہرایا ہے۔
تاریخی جامع مسجد میں نماز عید صبح 9 بجے ادا کی جائے گی: انجمن اوقاف جامع مسجد
