سری نگر// وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع میں پیر کو سیلفی لینے کے دوران چلتی ٹرین کی زد میں آکر ایک خاتون کی موت ہو گئی۔
خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے ایک پولیس عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ٹرین نے سری نگر اور بڈگام جنکشن کے درمیان خاتون کو اس وقت ٹکر ماری، جب وہ اپنے بچے کے ساتھ سیلفی لے رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔