Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

۔20روزمیں اڑھائی لاکھ سیاحوں نے ٹیولپ گارڈن کی سیرکی وزیر اعظم نریندر مودی کے ٹویٹس کے بعد روزانہ سیاحوں کی تعدادمیں اضافہ:حکام

Towseef
Last updated: April 10, 2023 12:39 am
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

بلال فرقانی

سرینگر// ایشیا ء کے دوسرے سب سے بڑے باغ گل لالہ میں گزشتہ 20 دنوں میں تقریباً 2.50 لاکھ سیاحوں کا رش دیکھا گیا ہے جن میں ملکی اور غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ادھروزیر اعظم نریندر مودی کے جموں وکشمیر کی خوبصورتی کے متعلق ٹویٹس سے سری نگر میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کی سیر کے لئے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ درج ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ باغ گل لالہ کو اس سال 20 مارچ کو عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا جہاں پہلے ہفتے میں سیاحوں کا زبردست رش ریکارڈ کیا گیا تھا۔فلوریکلچر آفیسر نے بتایا کہ 20 مارچ کو باغ کے کھلنے کے بعد سے 2,49,433 سیاح اس باغ کا دورہ کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کا رش دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف گزشتہ سال 150 غیر ملکی سیاحوں کے برعکس اس سال اب تک مجموعی طور پر 1248 غیر ملکی سیاح باغ کا دورہ کر چکے ہیں۔افسران نے یہ بھی بتایا کہ اب تک باغ کا دورہ کرنے والے مقامی افراد کی تعداد 50,000 سے تجاوز کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال اب تک کل 51008 مقامی افراد نے باغ گل لالہ کا دورہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سال گزشتہ 20 دنوں میں ملک کے مختلف حصوں سے 1,97,177 سیاحوں نے باغ کا دورہ کیا۔اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے جموں وکشمیر کی خوبصورتی کے متعلق ٹویٹس سے سری نگر میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کی سیر کے لئے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ درج ہو رہا ہے۔ٹیولپ گارڈن کے فلوریکلچر افسر شائق رسول نے یو این آئی کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے جموں و کشمیر کی خوبصورتی کے متعلق ٹویٹس کے بعد باغ میں سیاحوں کا رش مزید بڑھنے لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ کے مقابلے میں امسال سیاحوں کا رش زیادہ ہے اور گذشتہ بیس دنوں کے دوران 2.65 لاکھ سیاح اس باغ کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ روزانہ 13 سے14 ہزار سیاح ٹیولپ گارڈن کی سیر کرتے ہیں اور اتوار کو یہ تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی۔موصوف افسر نے کہا کہ جب اعلیٰ سطح پر کسی خاص مقصد کے لئے ٹویٹ کیا جاتا ہے تو اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ بھی وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا تھا جس کے سیاحوں کی آمد میں کافی اضافہ درج ہوا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مغربی بنگال ، گجرات، اتر پردیش، مہاراشٹریہ اور جنوبی ہند کی ریاستوں سے زائد از دو لاکھ سیاحوں نے باغ گل لالہ کی سیر کی ، اس کے علاوہ امسال اب تک غیر ملکی سیاحوں کی ایک اچھی خاصی تعداد بھی ٹیولپ گارڈن آئی ہے۔موصوف آفیسر نے امید ظاہر کی کہ اگر موسم سازگار رہا تو گزشتہ سال کا 3.60لاکھ کا ریکارڈ بھی امسال ٹوٹ جاے گا۔انہوں نے کہاکہ سیاح شہرہ آفاق جھیل ڈل کے قریب زبرون پہاڑی کے دامن میں ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہو کر بہت خوش ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی سیاحوں کا رش تسلی بخش ہے اور خوشگوار موسم کی وجہ سے دن بدن زیادہ سے زیادہ لوگ یہاں کا دورہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا، “ٹیولپ گارڈن ایک رنگین قالین کی طرح لگتا ہے جس میں پھولوں کا ایک سمندر زبرون پہاڑیوں کی گود میں پھیلا ہوا ہے جو آنے والے سیاحوں کو مسحور کر رہا ہے، جب سیاح باغ میں داخل ہوتے ہیں تو وہ اپنے آپ کو جنت میں محسوس کرتے ہیں”۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 159 غیر ملکی سیاحوں نے ٹیولپ گارڈن کا دورہ کیا تھا اور اس سال اب تک 1400غیر ملکی سیاحوں نے باغ گل لالہ کا دورہ کیا اور اس میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ان کے مطابق وادی کشمیر کی سیر وتفریح پر آنے والے سیاح سب سے پہلے باغ گل لالہ کا دورہ کرنے کو ہی ترجیح دے رہے ہیں۔ٹیولپ گارڈن کے ٹائم فریم کے بارے میں، شائق رسول نے کہا کہ باغ کب تک کھلا رہے گا اس کا کوئی مقررہ وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج 21واں دن ہے اور اگر موسم سازگار رہا اور درمیان میں بارش ہوئی تو باغ طویل عرصے تک کھلا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اگر درجہ حرارت سازگار رہا اور موسم اچھا رہا تو یہ کم از کم ایک ماہ تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیولپ گارڈن کی مدت جتنی بھی بڑھے گی اس کا ریاست کی معیشت پر بھی اچھا اثر پڑے گا۔(مشمولات یو این آئی)

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
مانسون کی پیش رفت اچھی ہے، معیشت کو فائدہ ہوگا: مودی
برصغیر
ویشنو دیوی یاترا راستے پر لینڈ سلائیڈ، 6 یاتری زخمی
تازہ ترین
پہلگام حملے، آپریشن سندور پر راجیہ سبھا میں بحث کے لیے کانگریس کا نوٹس
برصغیر
بارہمولہ :دریائے جہلم میں غرقآب ہونے والے معمر شخص کی نعش برآمد
تازہ ترین

Related

تازہ ترینشہر نامہکشمیر

ضلع میں ورثے کے تمام مقامات کی تاریخی شان کو بحال کیا جائے گا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

July 17, 2025
شہر نامہ

۔13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت | مختلف سیاسی جماعتوں کا بندشوں اورقائدین و کارکنان کی نظربندی پر سخت ردعمل

July 13, 2025
شہر نامہ

عاقب سلام کوصدمہ | داداجان فوت

July 13, 2025
شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?