پرویز احمد
سرینگر //حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں اتوار کو 64 تازہ کووڈ پازیٹیو کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 480173 ہو گئی، تاہم جموں ڈویژن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے ایک ہلاکت کی اطلاع ملی۔مذکورہ شخص کی موت سانبہ میں ہوئی۔جموں کشمیر میں مجموعی طور پر 4788افراد کورونا سے فوت ہوئے ہیں۔عہدیداروں نے بتایا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 392 ایکٹو کیسز ہیں، جموں ڈویژن میں 142 اور کشمیر ڈویژن میں 250 کیسز ہیں جب کہ اب تک 474993 صحتیاب ہوئے ہیں۔ اتوار کو کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 3293ٹیسٹ کئے گئے جن میں64افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 64افراد میں جموں صوبے میں24جبکہ کشمیر صوبے میں 40افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ سرینگر میں7، بارہمولہ میں2، بڈگام میں 6، پلوامہ میں 8، اننت ناگ میں 4، بانڈی پورہ میں 3، گاندربل میں4 ، کولگام میں6 جبکہ شوپیان اور کپوارہ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے24افراد میں ضلع جموں میں19، سانبہ میں1، ڈوڈہ میں 1،کٹھوعہ 1، کشتواڑ میں 1 اور رام بن میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ۔
جموں و کشمیر میں 64تازہ کوویڈ کیسز، ایک ہلاک
