نیوز ڈیسک
سرینگر// کولکتہ سے تعلق رکھنے والی ایک سیاح خاتون اتوار کے روز سرینگر میں حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوئی ۔ خاتون سیاح ہوٹل کمرے میں بے ہوش پائی گئی جس کے بعد اسے صدر اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کی شناخت سبیتا گوش (60) بیوی شمبو گوش ساکن ہاوڑہ کولکتہ کے طور پر کی گئی ، جسے اسپتال پہنچانے پر مردہ قرار دیا گیا ۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
[
کولکتہ کی سیاح خاتون | دل کا دورہ پڑنے سے فوت
