سرینگر//پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ اسکیم اور پردھان منتری سرکھشابیمہ کے اہداف سرینگرضلع کی تمام پنچایتوں میں پوراکرنے کیلئے یہاں ڈپٹی کمشنرسرینگرکی صدارت میں ضلع حکام کی میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے پنچایت وارتین ماہ کی مہم جو محکمہ فائنانشل سروس وزارت خزانہ نے یکم اپریل سے30جون تک شروع کی ہے،کے اہداف کوحاصل کرنے کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی تاکہ اہل مستفیدین کوان اسکیموں کے دائرے میں لایاجائے۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنرنے تمام متعلقہ زونل وسیکٹورل افسروں ،بینک نمائندوں اور مالی اداروں سے کہا کہ وہ اس مہم کوتیزکریں اورپنچایتی راج نمائندوں کی سرگرم شرکت کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنرنے افسروں پرزوردیا کہ وہ تمام لائن محکموں کے فیلڈعملے کی خدمات کوبروئے کار لائیںتاکہ مستفیدین کی شناخت کی جائے ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ لیڈبینک منیجر سے بھی کہا کہ وہ اس سلسلے میں کتابچے عوام میں تقسیم کریںتاکہ لوگوں میں بیداری پیداہو۔انہوں نے اے ڈی ڈی سیزسے بھی کہا کہ وہ پنچایت راج ممبروں سے بھی میٹنگ کرکے فیلڈدوروں پرجائیں تاکہ گائون کی پنچایت سطح پر اس پروگرام کی عمل آوری کی نگرانی کی جاسکے۔