Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
بین الاقوامیتازہ ترین

سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی اور جرائم پیشہ لوگوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا: عمران خان

Mazar Khan
Last updated: March 26, 2023 4:52 pm
Mazar Khan
Share
12 Min Read
SHARE

یواین آئی

اسلام آباد// سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہفتے کی شب لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ ہم نے اپنے ملک کو دلدل سے نکالنا ہے جس میں ایک سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی اور اس ملک کے بڑے بڑے جرائم پیشہ لوگوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ ہم نے عمران خان کو جیتنے نہیں دینا اور اقتدار میں نہیں آنے دینا، اقتدار میں نہ آنے دیں لیکن یہ بتائیں کیا آپ کے پاس ملک کو اس تباہی سے نکالنے کا کوئی پروگرام ہے، کیا کوئی روڈ میپ ہے لیکن مجھے پتہ ہے ان کے پاس کوئی روڈمیپ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ آج طاقت میں بیٹھے ہیں ان کو یہ پیغام جانا چاہیے کہ لوگوں کا جنون رکاوٹوں سے نہیں رک سکتا، کنٹینرز نہیں روک سکتے، آپ نے جلسہ ناکام بنانے کے لیے ہمارے دو ہزار کارکنوں کو جیل میں ڈال دیا لیکن جب اللہ لوگوں کے دلوں میں ایک سوچ ڈال دیتا ہے تو کوئی کنٹینر، کوئی پولیس اور کوئی رینجرز ان کو نہیں روک سکتی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ظل شاہ ایک ملنگ اور خصوصی بچہ تھا، انہوں نے اس کو مارا ہو گا، پوسٹ مارٹم کے مطابق انہوں نے اس پر 26 جگہ تشدد کیا اور اس کے زخم سارے سوشل میڈیا پر عیاں تھے، پھر ظل شاہ کو مار کر اس کو سڑک کے کنارے پھینک دیا اور پھر ان ظالموں نے اس کے قتل کا کیس میرے اوپر ڈال دیا، کسی آزاد ملک میں یہ نہیں ہو سکتا، یہ صرف غلام ملکوں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ظل شاہ کو قتل کیا ان کو اس ملک میں قانون کے تحت ان کا بندوبست کروں، یہ انسان نہیں ہیں، یہ درندے بھی نہیں ہیں، یہ بیمار لوگ ہیں، انہوں نے میرے اوپر قتل کا کیس کیا اور پھر تین دن بعد عقل آئی تو کہا کہ ایکسیڈنٹ میں مر گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر دوسرے دن میرے اوپر ایک نیا کیس آجاتا ہے، قوم 50سال سے مجھے جانتی ہے، کیا قوم مانے گی کہ عمران خان دہشت گرد ہے، قتل کا کیس ہے، دہشت گردی کا کیس ہے، توہین مذہب کا کیس ہے، غداری کا کیس ہے، جو لوگ اس ملک سے پیسہ لوٹ کر باہر گئے وہ آج فیصلے کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں جب یہ لوگ میرے گھر پر آئے تو سب لوگ ڈرے ہوئے تھے کیونکہ یہی لوگ مجھے قتل کرنا چاہتے تھے اور اب جیل لے جانا چاہتے تھے، وہاں محض 50 لڑکے رہ گئے تھے، یہ بکتر بند گاڑیاں لے کر آئے ہوئے تھے لیکن میں نے ان لڑکوں سے کہا کہ میں یہاں خون نہیں چاہتا اور اپنا بیگ پیک کر کے کہا کہ میں جا رہا ہوں اور اپنے آپ کو حراست میں دے رہا ہوں تو وہ سب سامنے لیٹ گئے اور کہا کہ ہم نہیں جانے دیں گے، یہ آپ کو مار دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اسلام آباد پہنچا تو مجھے نہیں معلوم تھا کہ انہوں نے مجھے مارنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے، مجھے لگا کہ یہ مجھے گرفتار کر لیں گے لیکن میں جب جوڈیشل کمپلیکس گیا تو پورے راستے آنس گیس کی شیلنگ کی گئی، ٹول پلازہ اسلام آباد سے جوڈیشل کمپلیکس کا راستہ 20 منٹ کا ہے لیکن مجھے پانچ گھنٹے لگتے ہیں کیونکہ پورا راستہ پولیس اور رینجرز کھڑی تھی جیسے کوئی کلبھوشن سے بھی برا دہشت گرد آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں 40 منٹ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر کھڑا رہتا ہوں اور اوپر سے پولیس پتھر پھینک کر لوگوں کو اشتعال دلا رہی ہوتی ہے کہ کسی طرح تصادم ہو اور یہ تصادم میں کہیں کہ عمران خان کا مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل ہو گیا، کیا پاکستان کی کسی سیاسی جماعت کے سربراہ کے ساتھ یہ ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس دوران تحریک انصاف کا ایک کارکن آ کر مجھے کہتا ہے کہ یہاں سے جلدی نکلیں کیونکہ یہاں سارے نامعلوم افراد سی ٹی ڈی کی وردیوں میں قبضہ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کے عزائم کچھ اور ہیں لیکن ہم بالکل ٹھیک وقت پر وہاں سے نکل جاتے ہیں اور جب ہم وہاں سے نکلتے ہیں تو آئی جی اسلام آباد پولیس والوں کو گالیاں دیتا ہے کہ تم نے جانے کیوں دیا۔

انہوں نے کہا کہ اب 30اپریل کا الیکشن ملتوی کردیا ہے، ملک میں جنگل کا قانون آ گیا ہے، جب آئین کہتا ہے کہ 90دن میں الیکشن ہونا ہے، جب سپریم کورٹ کہتا ہے کہ 30اپریل کو الیکشن ہونا ہے تو کس منہ سے الیکشن کمیشن نے کہا کہ اکتوبر میں الیکشن ہو گا، یہ کہتے ہیں ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں، الیکشن کمیشن مجھے یہ بتائے کہ ملک کا دیوالیہ نکلتا جا رہا ہے تو اکتوبر میں پیسے کیسے آئیں گے تو اس کا مطلب کبھی الیکشن ہوں گے ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ الیکشن سے بھاگو، آئین توڑنا پڑتا ہے تو توڑو، ایک ایجنڈا ہے کہ کسی طرح عمران خان الیکشن جیت کر نہ آجائے، اس کے لیے ہم عدالت میں جا چکے ہیں اور میں پاکستان کی تمام قانونی برادری سے اپیل کررہا ہوں کہ اگر آج آپ آئین کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے، تو اس کے بعد ملک میں آئین ختم ہو جائے گا اور جو طاقتور چاہے گا وہی قانون ہو گا، تو پاکستانیوں ہمیں سپریم کورٹ اور پاکستان کے آئین کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے ملک کی اسٹیبلشمنٹ اور سارے پاکستانیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر ہم نے ابھی اس ملک کو نہ سنبھالا تو یہ سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا، پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ ہم نے عمران خان کو جیتنے نہیں دینا، یہ الیکشن میں التوا، میرے گھر پر حملے اور گرفتاریوں ایک مقصد ہے کہ ہم نے عمران خان کو اقتدار میں نہیں آنے دینا، نہ آنے دیں لیکن یہ بتائیں کی آپ کے پاس ملک کو اس تباہی سے نکالنے کا کوئی پروگرام ہے، کیا کوئی روڈ میپ ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ جو لوگ اوپر بیٹھے ہیں نہ ان کے پاس کوئی اہلیت ہے، نہ ان کے پاس نیت ہے، ان سب کے پیسے تو باہر پڑے ہیں، تو کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ہم جس تیزی سے نیچے جا رہے ہیں تو کیا یہ ملک کو سنبھال سکیں گے، یہ تو نہیں ہو گا تو کیا آپ کے پاس کوئی پروگرام ہے، اگر یہ کہیں گے کہ ہمارے پاس یہ پروگرام ہے اس لیے آپ کو نہیں آنا چاہیے تو میں کہوں گا کہ ٹھیک ہے کیونکہ میری سیاست تو ملک کے لیے ہے لیکن مجھے پتا ہے کسی کے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جدھر آج پہنچ گیا ہے تو اس کو اس مشکل سے نکالنے کا کوئی آسان راستہ نہیں ہے، اب سارے مشکل فیصلے کرنے ہیں لیکن مشکل فیصلے وہ کر سکتا ہے جس کے پاس مینڈیٹ ہو کیونکہ جب ایک عوامی مینڈیٹ کی حامل حکومت پانچ سال کے لیے آئے گی تو ہی کاروباری برادری کو اعتماد آئے گا کہ سیاسی استحکام آ چکا ہے ، اس کے بعد اگلا قدم اٹھایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹھیک کرنے کے لیے اس کی سرجری کرنی پڑ گی، گورننس سسٹم ٹھیک کرنا پڑے گا، اس کے لیے قانون کی حکمرانی لانی پڑے گی، ملک کا ماحول ٹھیک کرنا پڑے گا، جس طرح سے ہم حکومت چلاتے ہیں یہ بالکل ٹھیک کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈالر درآمدات کے ذریعے لانے میں وقت لگے گا لیکن بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے ملک میں فوراً پیسہ آ سکتا ہے، پاکستان کے 18ہزار ڈاکٹرز امریکا میں موجود ہیں جن کی جائیداد کی کُل مالیت 200ارب ڈالر ہے، ہم آئی ایم ایف کے پاس گھٹنوں کے بل بیٹھ کر 6ارب ڈالر مانگ رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستان کی 10 بڑی کاروباری شخصیات کی جائیداد کی کُل مالیت 25ارب ڈالر ہے، اس ملک سے صرف دبئی میں چند سالوں میں پاکستانیوں نے 10.4ارب ڈالر کی جائیداد لی ہے تو پاکستانی امیر ہیں لیکن ملک غریب ہے۔

انہوں نے ملکی معیشت کی بہتری اور ڈالر کا بہاؤ یقینی بنانے کے لیے درآمدات، سیاحت، معدنیات، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں، زراعت کے فروغ کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مک کو اس دلدل سے نکلنے کے لیے صاف اور شفاف الیکشن کے سوا کوئی پروگرام نہیں ہے، یہاں صاحب اقتدار لوگوں کے ذہن میں صرف ایک ہی بات ہے کہ عمران خان کو باہر کیسے رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وقت کم ہے، مجھے کہتے ہیں کہ الیکشن اکتوبر تک ملتوی کردیں، مجھے ایک چیز بتا دیں کہ اکتوبر میں الیکشن کرانے سے ملک کو کیا فائدہ ہو گا، مجھے قائل کر لیں کہ اگر الیکشن ملتوی ہوتا ہے تو تب تک ملک سنبھل جائے گا، ملک تو نیچے جا رہا ہے، حل کوئی ہے نہیں لیکن کیونکہ ہارنے سے ڈرے ہوئے ہیں اس لیے الیکشن نہیں کرانا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں اپنے ملک کے لیے آخری گیند تک لڑوں گا، مجھے کسی کا خوف نہیں ہے، جس طرح سے پاکستان چل رہا ہے اس طرح سے ہم چیلنج نہیں جیت سکتے لیکن ایک قوم بن کر ہم اس ملک کو دلدل سے نکال لیں گے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی! ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی!
مضامین
زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ
طب تحقیق اور سائنس
آپریشن سِندور کے بعد جنگ بندی کا اعلان | چند روز کے تنائو کے بعد عوام نے راحت کی سانس لی اظہار خیال
مضامین
! جنگ بندی خوش آئند،جنگ سودمند نہیں حال و احوال
مضامین

Related

بین الاقوامیصفحہ اول

لاکھوں مر سکتے تھے: ٹرمپ | پاک بھارت دشمنی کے خاتمے کی تعریف ،کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

May 12, 2025
تازہ ترین

ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو

May 11, 2025
تازہ ترین

جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی

May 11, 2025
برصغیرتازہ ترین

ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال

May 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?