Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

بھاجپا رام مندر پر لوگوں کو استحصال کرنے میں مصروف:ڈاکٹرفاروق اپوزیشن اتحاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ، ہم لوگوں کیلئے لڑیں اور مرینگے

Mir Ajaz
Last updated: March 25, 2023 12:30 am
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

سرینگر//بی جے پی کا بھگوان رام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ پارٹی صرف رام مندر پر لوگوں کا استحصال کر رہی ہے اور اسی مدعے پر الیکشن جیتنا چاہتی ہے۔ یہ لوگ سیاسی فائدے کے لئے رام کو بیچنے کی حد تک بھی جا سکتے ہیں۔ لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے، بھگوان رام کا تعلق صرف بی جے پی، آر ایس ایس یا ہندوؤں سے نہیں ہے۔بھگوان رام کا تعلق بھی مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں یا دنیا کی کسی اور برادری سے ہے۔ان باتوں کا اظہار صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ادھمپور میں پنتھرس پارٹی کے یوم تاسیس پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتما ع سے ہرش دیو سنگھ اور رمن بھلا سمیت کئی سرکردہ لیڈران نے بھی خطاب کیا۔ نیشنل کانفرنس صدرنے بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی اقتدار میں رہنے کے لئے صرف رام کے نام کا استعمال کرتی ہے، جب اقتصادی بدحالی عروج پر ہے، نوجوانوں کیلئے نوکریاں کہیں نہیں اور مہنگائی آسمان چھو گئی ہے، بی جے پی چاہتی ہے کہ لوگ انہیں صرف بھگوان رام کے بھکت کے طور پر دیکھیں۔ جو لوگ آپ کے پاس آکر یہ کہتے ہیں کہ صرف ہم ہی رام کے بھگت ہیں، وہ آپ کو بے وقوف بناتے ہیں، وہ صرف رام کے نام پر فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں، انہیں رام سے نہیں بلکہ اقتدار سے پیار ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور دیتے ہوئے صدرِ نیشنل کانفرنس نے کہاکہ ہمارے اتحاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، چاہے وہ کانگریس ہو، نیشنل کانفرنس ہو یا پینتھرس پارٹی۔ ہم لوگوں کے لئے لڑیں گے اور مریں گے، لیکن ہم سب متحد رہیں گے۔ انہوں نے الیکٹرانگ ووٹنگ مشینوں کے بارے میں سوالات اُٹھائے اور لوگوں سے کہا کہ وہ اس کے استعمال سے متعلق محتاط رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کہا کہ اگر آپ اپنی حکومت بنانا چاہتے ہیں اور اپنے حقوق کو بحال کرنا چاہتے ہیں تو ہم سب کو اس کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دینے کیلئے بھی تیار رہنا ہوگا۔ پینتھرس پارٹی کے بانی پروفیسر بھیم سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے جموں و کشمیر کے لوگوں، مقننہ اور عدلیہ کے لئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔انہوں نے اجتماع سے کہا کہ وہ ہرش دیو سنگھ کی حمایت کریں جو پارٹی کی قیادت کرنے کے لئے سب سے زیادہ اہل ہیں۔انہوں نے یہاں کے لوگوں کو اپنی مادری زبان سے پیار کرنے اور ڈوگری بولنے کا مشورہ بھی دیا کیونکہ یہی ان کی اصل پہچان ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ضلع پونچھ میں اشیائے ضروریہ کا وافر ذخیرہ دستیاب | مناسب اَدویات کی دستیابی کے ساتھ ہسپتال مکمل طور پر فعال
تازہ ترین
مودی حکومت کو پُرامن راستے تلاش کرنے پر سیاسی سزا نہ دی جائے: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
پہلگام حملے میں ملوث مشتبہ ملی ٹینٹوں کے پوسٹر چسپاں
تازہ ترین
ضلع بار ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کے انتخاباب،ایڈوکیٹ صوفی فیروز کامیاب قرار
تازہ ترین

Related

کشمیر

ہندو پاک ڈی جی ایم اوز کا رابطہ حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد پرفائر بندی پر اظہار اطمینان

May 12, 2025
کشمیر

ہمارا ہدف ملی ٹینٹ تھے، پاکستانی فوج نہیں فوجی اڈے اورسسٹم مکمل طور پر فعال:ڈی جی ایم او

May 12, 2025
کشمیر

پاکستانی ارادے پڑھنے کی جادوئی چھڑی نہیں جنگ بندی ہو چکی ، نقصانات کا معاوضہ دیا جائیگا: وزیراعلیٰ

May 12, 2025
کشمیر

سرینگر سمیت سبھی 32ہوائی اڈے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنیکا اعلان

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?