Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

’لیچ تھراپی ‘سرنوعوام میں مقبول نوروزکے موقعہ پروادی میں مختلف مقامات پرلوگوں نے استفادہ کیا

Mir Ajaz
Last updated: March 22, 2023 1:28 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

بلال فرقانی

سرینگر//کشمیر میں جونک سے علاج صدیوں سے رائج ہے۔ ہر سال نوروز کے موقع پر لوگ اپنے جسم سے ناصاف خون نکالنے کے لیے جونکوں کا سہارا لیتے ہیں۔ وہ مختلف بیماریوں سے شفا حاصل کرنے کے لیے اس کو ترجیح دیتے ہیں۔وادی میں نوروز کے دن جونک سے علاج(لیچ تھرپی) کا رواج قدیم ہے اور وادی کی ثقافت اور روایت کا حصہ ہے۔معالجین کا ماننا ہے کہ اگر چہ گردش ایام کے ساتھ جونک سے علاج کا رواج دم توڑ گیا تھا،تاہم گزشتہ ایک دہائی سے سر نو اس طریقہ علاج میں انقلاب آچکا ہے۔

 

کشمیر میں ’نوروز‘کو جونک سے علاج کافی پرانی روایت ہیں،جبکہ عہد قدیم میں اس روز مختلف امراض میں مبتلا مریضوںکے جسم کے مخصوص جگہوں پر جونک سے علاج کرتے تھے۔ سرینگر کے درگاہ حضرت بل علاقے میں اگر چہ باقی ایام میں بھی جونک سے علاج(لیچ تھرپی) کا چلن تھا،تاہم اس طریقہ علاج سے جڑے حکیموں کا ماننا ہے کہ نوروز کے دن کافی تعداد میں لوگ،جن میں مریضوں کی اچھی خاصی تعداد شامل ہوتی تھی،اس طریقہ علاج کا استعمال کرتے تھے۔ بزرگ شہریوں کا ماننا ہے کہ درگاہ حضرت بل میں اس طریقہ علاج سے مخصوص گھرانے بھی جڑے تھے،جن کیلئے یہ روزگار کی سبیل بھی تھا،اور وہ اپنے گھرانوں کی کفالت اسی طریقہ علاج میں شامل ہوکر کرتے تھے،تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ان گھرانوں نے جونک سے علاج کرنا چھوڑ دیا۔درگاہ کے ایک بزرگ شہری عبدالاحدنے بتایا ’’ دیگر روایتی اور میراثی شعبوں کی طرح پر ہی نئی اور نوجوان نسل نے اس شعبے سے جڑنے میں عار محسوس کیا،جس کے نتیجے میں یہ فن بھی دفن ہوگیا،اور آج محال ہی کوئی گھرانہ جھونک سے طریقہ علاج کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوروز کو ان گھرانوں کے صحن میںقطار در قطار لوگ نظر آتے تھے،تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جب لوگوں نے اس طریقہ علاج سے منہ موڑ دیا،تو یہ گھرانے بھی متبادل ذریعہ معاش تلاش کرنے میں لگ گئے۔ جھونک سے علاج عہد قدیم سے دنیا بھر میں رائج ہیں اور خاص طور پر قدئم مصر کے علاوہ،ہندوستان، یونان اور عرب ممالک میں اس کا چلن شباب پر تھا۔ آیوش طرز علاج کے ماہر معالج ڈاکٹر ابرار کا کہنا ہے کہ اس طرز علاج کی ڈور3500قبل تک ملتی ہے۔ان کا کہنا ہے تاریخ دانوں کا ماننا ہے کہ یہ طرز علاج یونان میں شروع ہوا،جبکہ حکیم بقراط اور گلین کو اس کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔ جونک ایک کیڑا ہے جو حیوانی دنیا سے تعلق رکھتا ہے یہ جاندار یعنی جونک پرندوں یادوسرے جانداروں کا خون چوستا ہے اور اپنی زندگی گزارتا ہے۔ ڈاکٹرابرار کا کہنا ہے کہ1970کی دہائی میں اس میں انقلاب آیا اور اس دوران اس میں کافی کامیابیاں بھی دیکھنے کو ملی۔انکا کہنا ہے کہ جونک سے علاج کے ذریعے خون کا بہائو جسم کے تمام حصوں میں بغیر رکاوٹ ہوتا ہے،جس کے نتیجے میں جسم کے کچھ حصے ختم ہونے سے بچ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں اس طرز علاج پر کافی لوگ اکتفا کرتے ہیں،جبکہ یہ محفوظ طریقہ علاج ہے۔ ڈاکٹرابرار نے اس بات کو بھی مسترد کیا کہ جھونک سے علاج کے نتیجے میں انفیکشن ہونے کا ڈر ہوتا ہیں،جبکہ واضح کیا کہ ابھی تک ایسا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا۔انکا ماننا ہے کہ یہ طرز علاج جلد کی بیماریوں،دانتوں کے مسائل،امراض چشم،تنائو و نفسیاتی بیماریوں،اعصابی نظام کے مسائل اور سوزش میں کارگر ہیں،جبکہ امرض قلب کیلئے بھی اس کو استعمال میں لایا جاتا ہے۔ ڈاکٹرابرار نے کہا کہ نو روز کے دن جھونک سے علاج(لیچ تھرپی) کا اصل مقصد یہ تھا کہ موسم سرما کے دوران جسم میں جو گندھا مواد جمع ہوا ہو،اس کو اس طرز علاج سے باہر نکالا جائے،تاہم انہوں نے کہا کہ وادی میں سال بھر جھونک سے علاج کا سلسلہ جاری بھی ہیں،اور چلتا بھی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ بیشتر مریض اس طرز علاج سے ٹھیک ہوکر جاتے ہیں۔انہوں نے کہا’’ میں گزشتہ15برسوں سے یونانی علاج سے جڑا ہوا ہو،اور میں نے جھونک سے علاج کے طریقہ سے مریضوںکو کافی بہتر ہوتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔‘‘

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف، تحقیقات جاری:اے سی بی
تازہ ترین
چنار کور کمانڈر نے شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
تازہ ترین
ایف ایف آر سی کی جموں و کشمیر کے نجی اسکولوں کو ایڈوانس فیس لینے پر روک
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر نےCSRکے تحت رام بن اور اننت ناگ اضلاع کے اسپتالوں کیلئے ایمبولینسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

پی ڈی پی کاعوامی مسائل کو لیکر احتجاجی مارچ ناکام، معتدد رہنما گرفتار

July 1, 2025
تازہ ترینکشمیر

رشوت خوری کے خلاف کریک ڈاؤن،انسدادِ بدعنوانی بیورو نے ڈی ڈی سی ممبرکو ساتھی سمیت گرفتار کیا

July 1, 2025
کشمیر

۔8ہزار لوگوں کیلئے ایک ڈاکٹر جموں وکشمیر میں 5603ڈینٹل ڈاکٹر بیکار

June 30, 2025
کشمیر

گرمی کی شدید لہر جاری، سرینگر میں پارہ34.5ڈگری ۔1سے5اور6سے 8جولائی کو بارش اور تیز آندھی کا امکان

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?