Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

برزلہ اسپتال کی عمارت،تعمیری کام3سال بعد بھی نامکمل جون 2023 تیسری ڈیڈ لائن مقرر

Mir Ajaz
Last updated: March 21, 2023 12:30 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

پرویز احمد

سرینگر //بون اینڈ جوائنٹ اسپتال برزلہ کی بلڈنگ پچھلے 3سال سے زیر تعمیر ہے اور مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔ مارچ 2022میں آگ کی ہولناک واردات میں اسپتال کی پرانی بلڈنگ خاکستر ہونے کے بعد جموں و کشمیر سرکار نے بلڈنگ مکمل کرنے کیلئے دسمبر 2022 کی ڈیڈ لائن دی تھی لیکن تب سے ابتک ڈیڈ لائن میں 2بار اضافہ ہوا اور اب بلڈنگ مکمل کرنے کیلئے ڈیڈ لائن میںمزید 5ماہ کا اضافہ کرکے جون 2023 نئی ڈیڈ لائن مقررکردی گئی ہے۔

 

گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کی انتظامیہ نے ڈیڈ لائن میں مزید 5ماہ کا اضافہ کرنے کی تصدیق کی اور اُمید ظاہر کی ہے کہ جون تک بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہوگی۔ سال 2014میں سیلاب سے نقصان اور غیر محفوظ قرار دینے کے بعد عالمی بینک نے جہلم ریکوری پروجیکٹ کے تحت اسپتال کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 88.95کروڑ روپے واگذار کئے اور تعمیر کیلئے 18ماہ کا وقت دیا لیکن عالمی وباء کورونا کی وجہ سے بلڈنگ پر کام رک گیا اور 2021میںدوبارہ کام شروع کیا گیا لیکن 4مارچ 2022کو اسپتال کی مین بلڈنگ جس میں وارڈ بلاک اور آپریشن تھیٹر شامل ہیں، جل کر خاکستر ہوگئی۔ اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد چیف سیکریٹری اے کے مہتا نے بلڈنگ کو دسمبر 2022تک مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی لیکن پھر بھی اسے مکمل کرنے کا خواب شرمند تعبیر نہ ہوسکا ۔ جموں و کشمیر سرکار نے دسمبر میں 31مارچ تک ڈیڈلائن میں اضافہ کیا اور اب مزید 5ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ بلڈنگ میں تاخیر کی وجہ سے ایک ہی بستر پر دو مریضوں کو داخل کیا جارہا ہے جبکہ جگہ کی کمی کی وجہ سے نہ صرف مریضوں بلکہ طبی اور نیم طبی عملہ کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر میاں سہیل نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ ہم کسی بھی مریض کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔ حالانکہ قانون یہ ہے کہ جب تمام بستروں پر مریض موجود ہوتو داخلہ بند ہونا چاہئے لیکن ہم ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے افراد جن کے ہاتھ یا پیر ٹوٹے ہوں، کو داخل کرنے سے انکا ر نہیں کرسکتے ۔‘‘میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ جگہ کی کمی کی وجہ سے ہم ایک ہی بیڈ پر دو مریضوں کو رکھنے پر مجبور ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس دوران مریضوں کو مشکلات کا سامنا بھی ہوتا ہے۔ پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈاکٹر تنویر مسعودنے بتایا ’’ ہمیں اُمید ہے کہ عالمی بینک کی مدد سے تعمیر ہورہی نئی بلڈنگ جون سے قبل مکمل ہوجائے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس بلڈنگ میں جدید سہولیات سے لیس 6بستروں پر مشتمل آئی سی یو کے علاوہ داخلہ کیلئے 120بستر ہونگے۔ پرنسپل کا کہنا تھا کہ بلڈنگ کو زلزلہ کے جھٹکوں سے بچانے کیلئے بھی خصوصی نظام نصب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بلڈنگ وادی میں قائم تمام اسپتالوں سے جدید طرز کی ہے اور یہاں ہر سہولیات دستیاب ہونگی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ضلع پونچھ میں اشیائے ضروریہ کا وافر ذخیرہ دستیاب | مناسب اَدویات کی دستیابی کے ساتھ ہسپتال مکمل طور پر فعال
تازہ ترین
مودی حکومت کو پُرامن راستے تلاش کرنے پر سیاسی سزا نہ دی جائے: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
پہلگام حملے میں ملوث مشتبہ ملی ٹینٹوں کے پوسٹر چسپاں
تازہ ترین
ضلع بار ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کے انتخاباب،ایڈوکیٹ صوفی فیروز کامیاب قرار
تازہ ترین

Related

کشمیر

ہندو پاک ڈی جی ایم اوز کا رابطہ حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد پرفائر بندی پر اظہار اطمینان

May 12, 2025
کشمیر

ہمارا ہدف ملی ٹینٹ تھے، پاکستانی فوج نہیں فوجی اڈے اورسسٹم مکمل طور پر فعال:ڈی جی ایم او

May 12, 2025
کشمیر

پاکستانی ارادے پڑھنے کی جادوئی چھڑی نہیں جنگ بندی ہو چکی ، نقصانات کا معاوضہ دیا جائیگا: وزیراعلیٰ

May 12, 2025
کشمیر

سرینگر سمیت سبھی 32ہوائی اڈے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنیکا اعلان

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?