Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیرتازہ ترین

حساس علاقوں میں گھومنے والے فرضی ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملے کی حکومت وضاحت کرے: کانگریس

Mazar Khan
Last updated: March 18, 2023 5:43 pm
Mazar Khan
Share
4 Min Read
File Photo
SHARE

نئی دہلی// کانگریس نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے انتہائی حساس علاقے میں زیڈ پلس سیکورٹی کے ساتھ ایک شخص گھوم رہا ہے اور کسی کو یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ شخص وہاں کیا کرنے گیا ہے،ا س لئے حکومت کو اس سلسلے میں وضاحت دینی چاہئے۔
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے ہفتہ کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس شخص کا پتہ دہلی کا ہے اور وہ گزشتہ پانچ ماہ سے 55 سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ کشمیر کے انتہائی حساس علاقوں میں گھوم رہا ہے۔ اسے وہاں کس نے اور کیوں بھیجا ، اس بارے میں صورتحال واضح ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس شخص نے خود ٹویٹ کیا ہے کہ وہ کشمیر کی وادیوں میں ہے۔ سوال یہ ہے کہ یہ شخص پانچ ماہ سے وزیر اعظم کے دفتر کے نام کا استعمال کر کے زیڈ پلس سیکورٹی کے ساتھ کشمیر کے حساس علاقوں میں کیوں گھوم رہا ہے؟ وہ ایسی جگہ جا رہا ہے جہاں عام آدمی نہیں جا سکتا۔ دہلی کو یہ خبر نہیں ہوتی کہ وہ وہاں گھوم رہا ہے۔ وہ شخص خود ٹویٹ کرکے اور اپنی تصویر لگا کر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کر رہا ہے کہ اسے کشمیر میں خدمت کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا، “وہ تصویر لگا رہا ہے۔ سیکیورٹی ایجنسی کے ساتھ حساس علاقوں میں گھوم رہا ہے۔ ملک میں 40 لوگوں کو یہ سکیورٹی ملی ہے۔ اس سکیورٹی میں 55 افراد کا دستہ ہوتا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ حکومت نے سابق وزرائے اعظم کو دی جانے والی اس سکیورٹی میں کمی کر دی ہے لیکن کشمیر میں گھومنے پھرنے گئے اس شخص کو زیڈ پلس سکیورٹی ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کس کے کہنے پر وہ شخص وہاں گیا ہے۔ 14 فروری 2019 کو اسی علاقے میں ایک دہشت گردانہ حملے میں ہمارے فوجی شہید ہوئے تھے۔ حملے کے لیے آر ڈی ایکس کیسے آیا، یہ آج تک معلوم نہیں ہو سکا۔ اسی کشمیر میں جب ڈی ایس پی دیویندر سنگھ دہشت گردوں کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تب انہوں نے ڈی آئی جی سے کہا تھا کہ میرا گیم کیوں خراب کرتے ہو۔ کیا گیم تھا، کسی کو پتہ نہیں، لیکن آج ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو بغیر تفتیش کے چھوڑ دیا گیا۔ سوال یہ ہے کہ دیویندر سنگھ کو کیوں رہا کیا گیا اور وہ کہاں ہے؟ کیا یہ اسی ٹول کٹ کا حصہ ہے؟ کیا اس سلسلے میں کوئی بھی شخص پکڑا جائے گا اور اس کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے گی۔“
ترجمان نے کہا کہ جو شخص زیڈ پلس سیکورٹی کے ساتھ کشمیر میں گھوم رہا ہے اس نے اپنا پتہ 34 مینا کا دیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ یہ فلیٹ کس کے نام پر الاٹ ہے اور دہلی سے کس کے کہنے پر کشمیر گیا اور کشمیر میں کیا کر رہا ہے۔ یہ سوال قومی سلامتی کے حوالے سے اہم ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
عمر عبداللہ کا کپواڑہ میں پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ
تازہ ترین
تصویروں میں: سری نگر اور جموں و کشمیر کے غیر سرحدی اضلاع میں اسکول دوبارہ کھل گئے
تصویر کہانی
6روز بعد سرینگر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنزبحال
تازہ ترین
سی بی ایس ای نے 12ویں کے نتائج کا اعلان کیا، 88.39 فیصد طلباء کامیاب
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترین

وزیر دفاع راجناتھ نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

May 13, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

گولہ باری سے متاثرہ کنبوں کی فوری باز آباد کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے:عمر عبداللہ

May 13, 2025
تازہ ترین

جموں وکشمیر: اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

May 13, 2025
تازہ ترین

اننت ناگ میں سڑک حادثہ،19سالہ نوجوان جاں بحق

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?